Press ReleasesUrdu News

‫ایرینا آف ویلور بنگلہ دیش میں 2,500,000 BDT  کے انعامی پول کے ساتھ سب سے بڑے آف لائن ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے

جنوبی ایشیا کے خطے میں بالادستی کے حصول کے لیے بنگلہ دیش کے تین شہروں سے 128 ٹیمیں اور ایک آن لائن کوالیفائر اس میں حصہ لے رہے ہیں!

ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا، بنگلہ دیش، 15 دسمبر، 2021/پی آرنیوزوائر/ –  ایرینا آف ویلور بنگلہ دیش میں اپنی نوعیت کے پہلے انتہائی پرمتوقع اور سب سے بڑےای  اسپورٹس ٹورنامنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔ یہ ایونٹ 16 دسمبر 2021 سے  22 جنوری 2022 تک  منعقد ہونے والا ہے، جس میں ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا کی ٹیمیں 2,500,000 BDT کے انعامی پول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 128 ٹیموں کے ساتھ ہوگا جس میں ہر علاقے سے 32 ٹیمیں آن لائن مقابلہ کریں گی۔ جنوری کے وسط میں گرینڈ فائنلز میں جانے کا موقع حاصل کرنے کے لیے ہر بریکٹ سے سرفہرست 2 اسکواڈز آمنے سامنے ہوں گے۔

ایرینا آف ویلور ایک عظیم الشان 5v5ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل ایرینا (MOBA) گیم ہے، جو ڈوٹا 2 یا لیگ آف لیجنڈز کی طرح ہے۔ اس میں متعدد گیم پلے موڈز ہیں جن میں 5v5، 3v3، 1v1، اور ایک انوکھا “Hook Wars” موڈ ہے جو کھلاڑیوں کی مہارت کو چیلنج کرے گا اور اپنے ہیرو کو حقیقی چیمپئن ثابت کرے گا۔ اس گیم میں ڈی سی کامکس، سوارڈ آرٹ آن لائن، الٹرا مین اور بلیچ کے ساتھ برانڈ کے تعاون سے فرضی   ہیروز کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، جس میں مستقبل میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ PC پر کھیلے جانے والے روایتی MOBA گیمز کے مقابلے میں، ایرینا آف ویلور  موبائل پر دستیاب ہے، جس سے کھلاڑیوں کو چلتے پھرتے لڑنے اور دوستوں، گلڈ کے دوستوں یا پوری دنیا کے کھلاڑیوں کے ساتھ پل بھر میں ٹیم بناناآسان ہوتا ہے۔ مقابلے سے منسلکہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، مقبول میڈیا ئی مسودہ تخلیق کار، بشمول تنویر ایچ تُشار، جسے کنگوپولی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک بنگلہ دیشی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی شخصیت جو اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور اپولو گیمنگ کی وجہ سے مشہور، YouTube پر 160ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز کے ساتھ ایک  بہت معروف گیمنگ اسٹریمر ہیں، ٹورنامنٹ کی تشہیر کو فروغ دیں گے۔ 

“میں بہت خوش ہوں کہ بنگلہ دیش میں پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی جا رہی ہے، اور میں اپنے آبائی شہر، ڈھاکہ  میں ٹیموں کے لیے مل کر کام کروں گا! میں یہ دیکھنے کے لئے  انتظار نہیں کر سکتا کہ بہترین اسکواڈ ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں اور  ہر ٹیم کیسا کھیل پیش کرتی ہے،” تنویر، کنگوپولی کا یہ کہنا تھا۔

اپولو گیمنگ نے کہا، “بہت سے منفرد ہیروز ہیں جنہیں آپ اپنی ٹیم کی تیاری کے  لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ میں ٹیموں کو میدان جنگ میں فتح حاصل کرتے ہوئے  دیکھنے اور گرینڈ فائنلز میں جگہ بنانے کے لیے اپنا بہترین شاٹ دیتے ہوئے بہت پرجوش ہوں”۔

 MOBA کے شائقین اپنے پسندیدہ ڈوٹا 2 اور لیگ آف لیجنڈز کے میڈیائی مسودے  کے تخلیق کاروں، بشمول Mr. Triple R، Itz Kabo، Gaming with Zahid، اور بہت سوں کو بھی تلاش کر سکتے ہیں جو ٹورنامنٹ میں آئیں گے۔ 

ٹورنامنٹ کو 2 مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے: آف لائن/آن لائن کوالیفائرز اور گرینڈ فائنلز۔ 128 ٹیمیں 25 دسمبر سے 17 جنوری تک سٹی اور آن لائن کوالیفائر میں کھیلیں گی اور ٹاپ 8 ٹیمیں 21 جنوری کو گرینڈ فائنل کھیلیں گی۔ گرینڈ فائنلز میں ایک دن میں کل 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ لیڈر بورڈ کے لیے پوائنٹس کو معیاری پوائنٹ کی تقسیم کا استعمال کرتے ہوئے پلاٹ کیا جائے گا۔ فاتح BDT 2,500,000 کی انعامی رقم گھر لے جائے گا۔

تمام میچز 25 دسمبر 2021 سے 22 جنوری 2022 تک براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔ ٹیون ان  کریں اور   AOVEsportsBD.comپر ٹورنامنٹ کا شیڈول دیکھیں! آپ میچوں کو براہ راست دیکھنے کے لیے یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر آفیشل ایرینا آف ویلور چینلز بھی لاگ آن کر سکتے ہیں!

ایرینا آف ویلور کے بارے میں

ایرینا آف ویلور ایک عظیم الشان 5v5 ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل ایرینا (MOBA) گیم ہے جو 30 سے زیادہ ممالک میں ریلیز کی گئی ہے اور اس کے روزانہ 10 ملین سے زیادہ فعال صارفین ہیں! بنگلہ دیش کے ناظرین کے لیے MOBA زمرہ میں بہترین لُطف حاصل کرنے کے لیے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں رکھے گئے گیم میں ترمیم  کی گئی ہے اور اسے ٹیون کیا گیا ہے، جس میں 96.75MB پیکیج سائز اور گیم سرور ہیں۔ کھلاڑی متعدد گیم موڈز میں مقابلہ کرتے ہیں جن میں 12-18 منٹ کی اوسط کے ساتھ معیاری یا درجہ بندی والے میچ شامل ہیں۔ ٹاورز کے درمیان کونوں اور کرینیوں سے بھرے کلاسک تھری لین والے ایرینا سے گزریں، جھاڑیوں میں چھپے ہوئے دشمنوں پر نگاہ رکھیں اور جنگل میں منتظر رازوں سے پردہ اٹھائیں۔  جنگلوں،  گلیوں اور ٹاورز سے کامیابی کی ساتھ گزریں، پہلے وار کرنے  کا فائدہ حاصل کریں اور دشمن کے مرکز کو تباہ کریں۔ خاص طور پر موبائل کے لیے بنائے گئے وجدانی  کنٹرولز میں کھلاڑی آسانی کے ساتھ ہلاکتوں میں کامیابی حاصل کرلیں گے اور بغیر کسی تاخیر کے لیول اپ کرلیں گے!

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم  Facebook، Twitter، Instagram  اور  YouTube پرآفیشل ایرینا آف ویلور اکاؤنٹس پر جائیں۔

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1710663/Arena_of_Valor_ARENA_OF_VALOR_HOSTING_THE_BIGGEST_OFFLINE_TOURNA.jpg
تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1710280/Arena_of_Valor_ARENA_OF_VALOR_HOSTING_THE_BIGGEST_OFFLINE_TOURNA_1.jpg
پی ڈی ایف: https://mma.prnewswire.com/media/1710609/Arena_of_Valor_ARENA_OF_VALOR_HOSTING_THE_BIGGEST_OFFLINE_TOURNA_2.pdf?p=original