Press ReleasesUrdu News

‫چین کے ہانگژو نے 19ویں ایشین گیمز کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن کا ہدف بنالیا

ہانگژو، چین، 11 ستمبر، 2021 / پی آر نیوزوائر /-10 ستمبر کی شام، 19 ویں ایشین گیمز کے میزبان شہر ہانگژو میں ایک سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب منعقد ہوگی جس میں مختلف توقعات کو اجاگر کیا جائے گا۔ دنیا کو ایک دعوت نامہ بھیجتے ہوئے، ہانگژو ایشین گیمز کی مشعل کا ڈیزائن اور آفیشل اسپورٹس یونیفارم کا ڈیزائن ایونٹ کے دوران باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

ہانگژو ،چھ سال قبل، بیجنگ اور گوانگژو کے بعد ایشین گیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بنا۔ ایشیا بھر کے کھیلوں کے میلے کی حیثیت سے، ایشین گیمز محض کھیلوں ہی کا ایک ایونٹ نہیں، بلکہ یہ شہر کی تہذیب کے تصور، عوامی شرکت، ہائی ٹیک کامیابیوں اور اس کے بین الاقوامی امیج کا مرکزی ڈسپلے بھی ہے۔

ہانگژو 2022 کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات اور ایتھلیٹکس مقابلوں کا مقام – ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم (بگ لوٹس)

“نیو ایرا، گریٹ ایشین گیمز” کی تمام تر مقامیت اور سبز، سمارٹ، اقتصادی اور معیاری اخلاقی ایونٹ کی میزبانی کے تصور کے ساتھ، ہانگژو ایشین گیمز نے کوویڈ 19 کے اثرات پر قابو پالیا ہے اور تیاری کے تمام شعبوں میں ٹھوس پیش رفت کی ہے۔

یہ سال ہانگژو ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے فیصلہ ساز ہے۔ ان گیمز میں ہانگژو کے اندر کھیلوں کے 55 مقابلوں کے مقامات، 5 ایشین گیمز ولیجز اور ایتھلیٹس کے سب-ولیجز اور صوبے کے 5 شریک میزبان شہر شامل ہیں۔

فی الحال، مقابلے کے 42 مقامات تیار ہوچکے ہیں، اور مقابلے کی فعالیت کی رضامندی پر کام جاری ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ 2021 کے اختتام سے پہلے تمام مقامات حوالے کردیے جائیں گے اور ٹرائل آپریشن میں داخل ہوجائیں گے۔ اس سال مارچ کے آغاز میں، کھیلوں کے اندراج کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ایشین گیمز کے تمام 61 شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے، گذشتہ سالوں میں حصہ لینے والے 45 ممالک (خطوں) کی بنیاد پراس دفعہ اوشینیا کے ممالک (علاقے) پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔

جکارتہ میں ایشین گیمز کی اختتامی تقریب میں ہانگجو نے پرچم وصول کیا، اس طرح ایشین گیمز باضابطہ طور پر “ہانگجو ٹائم” میں داخل ہوئے۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر شہزادہ احمد نے 16 دسمبر 2020 کو او سی اے کی 39 ویں جنرل اسمبلی میں ہانگژو ایشین گیمز کی تیاریوں کے بارے میں بہت جوش وخروش سے بات کرتے ہوئے کہا “ہانگژو ایشین گیمز کی تیاریوں میں بہت سی نمایاں خصوصیات کے ساتھ قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔”

اس کانفرنس کا ایک اور قابل ذکر اعلان یہ ہے کہ ای اسپورٹس اور بریکنگ کو سرکاری طور پر ہانگژو ایشین گیمز کے مقابلوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک، ان گیمز میں 40 اسپورٹس اور 61 ڈسپلن نظر آئیں گے۔ کھیلوں میں ای اسپورٹس کی باضابطہ شمولیت ہانگژو ایشین گیمز کی طرزنو اور جامعیت کی ایک اہم علامت اور نمایاں خصوصیت بن گیا ہے۔

ہینگ ژو ایشین گیمز کی تیاریوں کے دوران “انٹیلی جنس” کا اکثر ذکر کیا جاتا تھا۔ “سمارٹ” ایشین گیمز کی تیاری اندرون ملک اور بیرون ملک زندگی کے تمام شعبوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن ریفارم کو ہانگژو ایشین گیمز آرگنائزنگ کمیٹی انجن کے طور پر مانتی ہے اور ژی جیانگ اور ہانگژو میں “سمارٹ ایشین گیمز” کی منظم تیاری کو فروغ دینےکے لیے ڈیجیٹل معیشت کے فوائد پر انحصار کرتی ہے۔ ایشین گیمز کے منظرناموں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا گہرا انضمام کھیلوں کے انعقاد، ان میں حصہ لینے اور انہیں دیکھنے پر لاگو ہوتا ہے۔ ایشیائی کھلاڑی اور مہمان، سمارٹ شہروں کی انٹیلی جنس اور مستقبل کے شہروں کی کشش کو محسوس کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، انٹیلی جنٹ مقامات کے سلسلے میں، “بگ لوٹس”، ہانگژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم، نے چین میں کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔ 19 ویں ایشین گیمز ہانگژو 2022 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ہانگژو کے نائب میئر چن ویکیانگ کے کہنے کے مطابق، اپنی معروف عالمی ٹکنالوجی کی بدولت موسمی حالات کے پیش نظر، “لٹل لوٹس”، دی ٹینس سینٹر، دائرے میں گھوم سکتا ہے اور بند ہوسکتا ہے۔

چن نے کہا، “گیمز کی کامیابی اور شہر کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے، ہمارے اسٹیڈیم کی تعمیر نے کھیلوں کے دوران آپریشن اور کھیلوں کے بعد استعمال کو متواتر یکجا کیا ہے۔ یہ نہ صرف کھیلوں کی ضروریات کو پورا کرے گی، بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ شہروں اور عوام کے لیے کھیلوں کی میراث چھوڑےگی۔” اُن کے مطابق، گیمز کے بعد ہانگژو ان مقامات کا استعمال بڑھا دے گا، تو سب کے لیے کھیلوں کو فروغ دیں، ایشین گیمز کو سٹی برانڈ کے طور پر ہدف بنائیں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہانگزہو بلائیں، ژی جیانگ کے بارے میں آگاہ کریں، اور دنیا کو ہانگژو کے ثقافتی ورثے اور جدت پسندی کو محسوس کروائیں۔

ایشین گیمز کی تیاریاں کھیلوں کی خدمت، سمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ اور برانڈنگ میں مشترکہ کوششوں کے لئے جاری رہیں گی۔ چینی سٹائل، ژی جیانگ کے گلیمر اور ہانگژو کے ذائقے کے ساتھ ایک شاندار کھیل اور ثقافتی ایونٹ کی تخلیق کی بھی کوشش کی جائے گی تاکہ 2022 میں ہانگژو ایشین گیمز دنیا کو متاثر کرسکیں۔

امیج اٹیچمنٹ کے لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=400274

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=400283