Press ReleasesUrdu News

‫چین میں اٹھارہ ممالک کے سفارت کاروں کا چی اینسن(QI-ANXIN) کا دورہ – کمپنی بین الاقوامی مارکیٹ کے لئے مکمل طور پر کھل گئی ہے

بیجنگ، 01 اپریل،، 2022/سنہوا-ایشیا نیٹ/– 30 مارچ کی صبح 18 ممالک کے 20 سفارت کاروں نے چی اینسن(QI-ANXIN) کا دورہ کیا۔

سفارتی وفد نے 2022 بیجنگ سرمائی کھیلوں کے لیے نیٹ ورک سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں کمپنی کی کامیابیوں کے بارے میں چیئرمین چی ژیانگڈونگ (Qi Xiangdong) اور چی اینسن گروپ کے صدر وو یونکن (Wu Yunkun)  کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال اور بات چیت کی۔ چی اینسن نے توانائی، مالیات، صنعتی کنٹرول اور اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کے لئے قومی سطح پر سائبرسیکیوریٹی سسٹمز کی تعمیر، مصنوعات اور خدمات کے حل کا  آپس میں تبادلہ کیا۔اس کے بعد وفد نے کمپنی کے سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر، انڈسٹریل کنٹرول لیبارٹری اور فرانزک لیبارٹری کا دورہ کیا۔

18 ممالک کے 20 سفارت کاروں نے 30 مارچ کی صبح چی اینسن (QI-ANXIN) کا دورہ کیا۔

“ہم آج معلومات کے تبادلہ خیال کے لیے چی اینسن  آ کر بہت خوش ہیں۔ نیٹ ورک پروٹیکشن قومی دفاع کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے، اور مجھے امید ہے کہ ہم سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور اس میدان میں چین کی چی اینسن  جیسی ہائی ٹیک کمپنیوں کے بارے میں اپنی قوت ادراک  کو بڑھانے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں،” ایک سفارت کار نے 20 رکنی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے  کہا۔

سفارت کاروں میں سے ایک نے سرمائی کھیلوں کے لیے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے میں چی اینسن  کی طرف سے اپنائی گئی جدید ٹیکنالوجی اور درپیش مسائل  کی بابت  تفصیل سے پوچھا۔چیئرمین چی ژیانگڈونگ (Qi Xiangdong) نے 2022 کے بیجنگ سرمائی کھیلوں کے لیے سائبر سیکیورٹی میں کمپنی کے کامیاب تجربے کے اشتراک اور سائبرسیکیوریٹی کی خدمات اور صلاحیتیں شراکت دار ممالک کو فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

آج کل، دنیا بھر کے ممالک کو سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انٹرپول کی طرف سے جاری کردہ افریقہ سائبر تھریٹ اسسمنٹ رپورٹ 2021 کے مطابق، افریقہ کو اس وقت جن پانچ سائبر خطرات کا سامنا ہے وہ ہیں: آن لائن اسکیم، ڈیجیٹل لوٹ مار، کاروباری ای میل کا زیاں، رینسم ویئر اور بوٹ نیٹس (تاوان اور ہیکنگ کے سافٹ ویئرز ) ۔ متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی فرم ڈارک میٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیل اور گیس کی تین چوتھائی کمپنیوں کو سائبر سیکیورٹی کے خطرات کی کچھ صورتیں درپیش ہیں، اور یہ کہ مالیاتی، تیل اور گیس، عوامی سہولیات اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے اکثر سائبر حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

سب کو معلوم ہے کہ چی اینسن نے یورپ، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں نیٹ ورک سیکیورٹی کا کاروبار شروع کیاہے، اور کچھ بڑے چینی کاروباری اداروں کو  جو “عالمی سطح پر جا رہے ہیں” اور بڑے چینی تجارتی اداروں کی بیرون ملک شاخوں کے لیے سائبر سیکیورٹی خدمات اور حل فراہم کی ہیں۔ 2021 میں، چی اینسن  نے انڈونیشیا، الجیریا، انگولا، ایتھوپیا اور دیگر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں اور اہم سرکاری ایجنسیوں کی سائبر سیکیورٹی کی تعمیر میں حصہ لیا تھا۔

ماخذ:  چی اینسن (QI-ANXIN)

تصویری منسلکات کے لنکس:   http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=418260