General News

‫مالیاتی انضمام اور اطلاع دہندگی (رپوٹنگ) کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کن لانگ (Kin Long) نے والٹرز کلوور CCH® Tagetik کے ماہرانہ حل کو اپنایا ہے

CCH®Tagetik کو کن لانگ کی ڈیجیٹل تغیر میں معاونت کے لیے ایک بہترین سہولت کے طور پر منتخب کیا گیا ہے

https://mma.prnewswire.com/media/1441883/Wolters_Kluwer_Logo.jpg

نیو یارک، 12 ستمبر، 2022/PRNewswire/ — پیشہ ورانہ معلومات، سافٹ ویئر سہولیات اور خدمات میں ایک عالمی قائد کے طور پر والٹرز کلوور نے آج اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹنگ کے ارتقائی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے کن لانگ نے CCH® Tagetik کا مالیاتی کلوز اور استحکام Financial Close & Consolidation کا سافٹ ویئر اپنا لیا ہے۔ کن لانگ نے اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے لیے شراکت دار کے طور پر EPM کا انتخاب کیا ہے۔

کن لانگ عمارتی فٹنگز کی سب سے بڑی فراہم کنندہ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک کو اپنے ہارڈویئر برآمد کرتی ہے۔ یہ جدت پسند اور پیشہ ورانہ تعمیراتی ہارڈویئر، تحقیق، ترقی، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ کمپنی کی گھریلو اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر تیز پر افزائش کے ساتھ ساتھ چین میں تعمیل اور انضباطی تبدیلیوں کا تقاضہ ہے کہ کن لانگ اپنی مالیاتی کلوز اور استحکام کی ضروریات کا بغور جائزہ لے۔

جامع، ڈیٹا کی بنیاد پر اور مالیاتی اور آپریشنل منصوبہ بندی، تجزیات، اطلاع دہندگی اور مالیاتی کلوز اور انضباطی تعمیل کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے اور کاروباری ترقی کی معاونت کرنے کے لیے ڈیٹا کے زیادہ صحیح تجزیے مہیا کرتے ہوئے، CCH® Tagetik کی ماہرانہ سہولت کن لانگ کو مالیاتی شعبے میں ڈيجیٹل تغیر حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

کن لانگ کے اطلاع دہندگی شعبے کے سربراہ ہوانگ پنگ نے کہا، “CCH® Tagetik Financial Close & Consolidation ایک طاقتور سہولت ہے اور استحکام کے تقاضوں کے حوالے سے ہماری توقعات سے بڑھ کر کارآمد ہے۔ “اس منصوبے کو انتہائی آسانی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ EPM Venus کی ٹیم نے مالیاتی ڈیٹا کے اکٹھا کرنے اور اطلاع دہندگی کے لیے ایک انتہائی کارگر نظام تیار کیا ہے اور اکاؤنٹنگ کے تمام نظام کو اپ گریڈ کیا ہے – جس نے مالیاتی استحکام اور مصالحت کی کارگزاری کو صحیح انداز میں بہتر بنایا ہے۔ ہم ایک طویل عرصے کے لیے CCH® Tagetik کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔”

والٹرز کلوور میں CCH® Tagetik کے عظیم تر چین کے جنرل منیجر مائیکل چنگ نے کہا، “ہمیں کن لانگ کے ساتھ اشتراک عمل کرنے پر خوشی ہے۔” “CCH® Tagetik ہمارے گاہکوں کو ایک جدید انٹرفیس، بلٹ ان مالیاتی ذہانت اور ٹیم میں اشتراک عمل کو بہتر بنانے کے لیے خودکار کام کے بہاؤ کے ذریعے مالیاتی کلوز اور استحکام کو سٹریم لائن اور یکجا کرنے، کاروباری منصوبہ بندی اور انضباطی تعمیل کو ضم کرنے کے لیے با اختیار بناتی ہے۔”

EPM Venus کے پراجیکٹ مینیجر ایرک یان نے کہا، “ہمیں CCH® Tagetik Financial Close & Consolidation استعمال کرتے ہوئے کن لانگ کے ساتھ اشتراک عمل کرنے اور مشترکہ طور پر اس منصوبے کو انجام دینے پر فخر ہے۔” “ہم مسلسل شراکت داری اور CCH® Tagetik کے ذہانت کے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی تغیر میں مزید سہولت فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔”

Wolters Kluwer کے بارے میں

Wolters Kluwer (WKL) طبی نگہداشت؛ ٹیکس اور اکاؤنٹنگ، طرز حکمرانی، خطرہ اور تعمیل، اور قانون اور انضباطی شعبوں کے لیے پیشہ ورانہ معلومات، سافٹ ویئر حل اور خدمات میں عالمی مقام رکھتی ہے۔ ہم ڈومین کے گہرے علم اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی اور خدمات کے ملاپ کے ساتھ ماہرانہ سہولیات فراہم کر کے اپنے گاہکوں کو ہر روز انتہائی اہم فیصلے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Wolters Kluwer نے 2021 میں €4.8 بلین کی سالانہ آمدنی رپورٹ کی۔ گروپ 180 سے زائد ممالک میں گاہکوں کو خدمات فراہم کرتا ہے، 40 سے زائد ممالک میں آپریشنز رکھتا ہے اور دنیا بھر میں تقریبا 19،800 افراد اس کے ملازم ہیں۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ہالینڈ کے شہر الفن آن ڈی ین میں ہے۔

Wolters Kluwer کے حصص Euronext Amsterdam (WKL) پر موجود ہیں اور AEX اور Euronext 100 انڈیکس میں بھی شامل ہیں۔ Wolters Kluwer اسپانسر کردہ لیول 1 American Depositary Receipt (ADR) پروگرام رکھتا ہے۔ ADRs کی تجارت U.S. (WTKWY) میں اوور دی کاؤنٹر مارکیٹ میں کی جاتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے، www.wolterskluwer.com ملاحظہ کریں، اور ہمیں Twitter, Facebook، LinkedIn، اور پر فالو کریں۔YouTube

میڈيا روابط

Beatriz Santin
CCH® Tagetik
2447 299 339 1+ office
Beatriz.santin@wolterskluwer.com

Jackie Hyland
CCH® Tagetik
5410 218 984 1+ office
Jackie.hyland@wolterskluwer.com

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/1441883/Wolters_Kluwer_Logo.jpg