Press ReleasesUrdu News

‫فوکوکا سٹی کی جانب سے فوکوکا پرائز 2022 انعام یافتگان کا اعلان

فوکوکا، جاپان، 26 مئی، 2022 /کیوڈو جے بی این/–  فوکوکا سٹی (فوکوکا پرائز کمیٹی کے سیکرٹریٹ) نے 26 مئی کو فوکوکا پرائز 2022 کے لیے انعام یافتگان  کا اعلان کیا۔ گرانڈ پرائز مسٹر ہیاشی اییتتسو کو دیا گیا ہے، ایک تائیکو ڈرمر ۔ جو تائیکو موسیقی کی تخلیقی تشریحات میں تسلسل کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ اکیڈمک پرائز پروفیسر ٹیمون اسکریچ کو دیا گیا ہے، جو کہ ایڈُو دور کے  ماہر آرٹ مورخ ہیں۔ جنوبی ایشیا کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی ایک فنکار محترمہ شاہزیہ سکندر نے آرٹس اینڈ کلچر پرائز جیتا ہے۔

گرانڈ پرائز: مسٹر ہیاشی اییتتسو (جاپان / تائیکو ڈرمر)
https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M100886/202205191422/_prw_PI4fl_WXW4Ybyu.jpg

تعلیمی انعام: پروفیسر ٹیمون اسکریچ (یو کے / آرٹ مورخ) https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M100886/202205191422/_prw_PI5fl_IJxLs80A.jpg

آرٹس اینڈ کلچر پرائز: محترمہ شاہزیہ سکندر (یو ایس اے / آرٹسٹ) https://kyodonewsprwire.jp/prwfile/release/M100886/202205191422/_prw_PI6fl_64hCT1ls.jpg

ایوارڈ کی تقریب منگل، 27 ستمبر، 2022 کو منعقد کی جائے گی اور لائیو سٹریم کی جائے گی۔ تقریب کے بعد ایک محفوظ کردہ ریکارڈنگ دستیاب ہوگی۔ مسٹر ہیاشی اییتتسو اور پروفیسر ٹیمون اسکریچ بدھ، 28 ستمبر کو عوامی لیکچر دیں گے، اور محترمہ  شاہزیہ سکندر کا لیکچر 30 ستمبر بروز جمعہ کو شیڈول کیا گیا ہے۔ یہ لیکچر حاضرین کے ساتھ ہوں گے، اور محفوظ کردہ  ریکارڈنگ بعد کی تاریخ میں آن لائن دستیاب ہوں گی۔ (بیرون ملک سے دیکھنے کے لیے دستیاب ہے)۔

فوکوکا پرائز کے بارے میں

فوکوکا پرائز ہر سال تحقیق، فنون اور ثقافت کے میدان میں افراد، گروپس اور تنظیموں کی نمایاں کامیابیوں کو اعزاز دینے کے لیے دیا جاتا ہے۔یہ انعام 1990 میں فوکوکا سٹی نے قائم کیا تھا، جس نے قدیم زمانے سے ہی باقی ایشیائی خطے کے ساتھ تبادلے کے لیے جاپان کے گیٹ وے کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔انعام کا مقصد ایشیائی ثقافتوں کی قدر کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا اور بڑھانا ہے، اور ایک ایسی بنیاد قائم کرنا ہے جس سے ایشیا کے لوگ سیکھ سکیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کر سکیں۔

یہ انعام اب تک 118 رہنماؤں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔ ماضی میں انعام حاصل کرنے والوں میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد یونس شامل ہیں، جنہیں امن کا نوبل انعام بھی حاصل ہے؛ اور جاپان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ناکامورا ٹیٹسو، جو طبی خدمات، زمین کی بازیافت اور پاکستان اور افغانستان میں بیماروں اور زخموں سے متاثرہ افراد کی سماجی بہبود کے لیے پیش پیش رہے ہیں۔

باضابطہ تقریبات کی بکنگ سوموار یکم اگست سے شروع  ہوگی۔٭ایڈوانس بکنگ لازمی ہے۔

فوکوکا پرائز کی آفیشل ویب سائٹ: /https://fukuoka-prize.org/en

ماخذ: فوکوکا سٹی (فوکوکا پرائز کمیٹی کا سیکرٹریٹ)