Press ReleasesUrdu News

‫عسکری بینک لمیٹڈ کی اپنے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر کو تیز کرنے کے لیے SAS کے ساتھ شراکت داری

– بینک نے اپنے طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے SAS گورننس اینڈ کمپلائنس مینیجر (SAS GCM) سولیوشنز کو مؤثر بنایا ہے

– یہ سہولیات بینک کو اپنی خدمات کی افادیت کو اور ضوابط کی تعمیل کو بہتر بنانے کے قابل بنائیں گی

اسلام آباد، پاکستان، 25 مئی 2022/پی آر نیوز/ — پاکستان کے بینکاری کے ایک سرکردہ ادارے عسکری بینک لمیٹڈ نے انڈسٹری لیڈر SAS کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے انضباطی تعمیل کو مضبوط بنانے کے لیے آٹومیشن کے ذریعے اپنے تعمیل اور خطرے سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا ہے۔ SAS سے گورننس اینڈ کمپلائنس مینیجر (SAS GCM) سالیوشنز کو استعمال کرتے ہوئے، بینک بدلتے ہوئے انضباطی لوازمات کا پر اعتماد انداز میں تدارک کرنے، کارکردگی میں زیادہ افادیت، اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

عسکری بینک لمیٹڈ اور SAS کے درمیان اشتراک عمل کرانے میں ایک خطرے کا انتظام کرنے والی ایک سرکردہ خود مختار عالمگیر کنسلٹنسی The Risk Advisor (TRA) نے سہولت فراہم کی ہے، جو پاکستان میں پہلے سے وجود رکھتی ہے اور جو انٹیلیجنس، انویسٹی گیشن اور سیکورٹی کی خدمات مہیا کرتی ہے۔

عسکری بینک لمیٹڈ پاکستان کی کمرشل بینکاری سروس کی صنعت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تقریبا 1.5 ملین (15 لاکھ) صارفین کے ساتھ، بینک سروس کے معیار، ٹیکنالوجی اور افراد میں سرمایہ کاری کو بہتر بنا کر افزائش پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپنی Q1FY22 کی رپورٹ میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ظاہر کیا کہ موبائل بینکاری صارفین 11.3 ملین کی مجموعی تعداد تک پہنچ گئے ہیں اور انٹرنیٹ بینکاری کے صارفین نے 30 ملین کی ٹرانزیکشنز انجام دیں، جن کی مالیت تقریبا 1.9 ٹریلن روپے تک رہی۔ جبکہ صارفین بینکاری سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ آرام دہ محسوس کر رہے ہیں جس سے نئے ضوابط بن رہے ہیں، بینک اپنے آپریشنل خطرے اور تعمیلی ماحول بطور خاص انٹرپرائز تعمیل اور خطرے کے انتظام کے شعبے میں شفافیت کے حصول کے چیلنج پر قابو پانے اور قیادت کو زیادہ سے زیادہ مرئیت پیش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ٹیم کے ارکان میں زیادہ اشتراک عمل ہو اور وہ مربوط ہوں، ایک پلیٹ فارم کے ذریعے طریقہ کار کو سٹریم لائن کرنا ایک اور ترجیح ہے جو کام کے بہاؤ، ریکارڈ، پھیلاؤ، پیروی کرنے کے عوامل کو خودکار بنا سکے اور نتائج کو مجتمع کر سکے۔

عسکری بینک میں چیف کمپلائنس افسر اور تعمیلی ڈویژن کے سربراہ سید علی رضا زیدی نے کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ ملازم، صارف اور ریگولیٹر کی توقعات کو پورا کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے آٹومیشن آج کے دور کی ایک ضرورت ہے۔ ڈیجیٹائزیشن ہمارے لیے ایک ترجیح بن گئی ہے اور بینک اس شعبے میں تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انتہائی اہم امور میں سے ایک اپنے طریقہ کار میں آٹومیشن کے ذریعے مسلسل بہتری لانا ہے، جہاں ممکن ہو اور اپنی آؤٹ پٹ میں اضافہ کرنا ہے۔  کیونکہ اس مقصد کے حصول میں اشتراک عمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ہمیں درکار مرئیت اور اس کے مطابق کاروائی کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی سہولیات جو ہمارے طریقہ کار اور ضوابط کے سے ہم آہنگ ہوں بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس چیلنج کو امکان میں بدلنے کے لیے SAS جیسا ٹیکنالوجی شراکت دار رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ ہم زیادہ مؤثر انداز میں کام کر سکیں۔”

SAS گورننس اینڈ کمپلائنس مینیجر (SAS GCM) سولیوشنز بینکوں کے اندر خطرے اور تعمیل کے بارے میں آگاہی کی روایت پیدا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ SAS ایسی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے جن میں اثاثہ جات اور ذمہ داری کا تعین کرنے کا انتظام، کریڈٹ خطرے کا انتظام، خطرے سے نمٹنا، بیمہ میں خطرے کا انتظام اور کاروباری آپریشنز کے اندر مواقع اور چیلنجوں کی شناخت کرنے کے لیے منظرنامے کی بنیاد پر تجزیہ کا امتزاج شامل ہے۔ یہ تمام سہولیات بینکوں کو اپنے خطرے اور تعمیلی طریقہ کار کو صحیح تناظر میں دیکھنے میں مدد دینے کے لیے مل کر کام کرتی ہیں۔

“SAS میں، ہم سمجھتے ہیں کہ کمپنیوں کے لیے ترقی پذیر ٹیکنالوجی اور ضوابط کی متحرک نوعیت سے ہم آہنگ رہنا ضروری ہے۔ خطرے سے نمٹنے کی ہماری سہولیات ان ہی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ SAS میں پروفیشنل سروسز ڈائریکٹر، برائے متحدہ عرب امارت اور ابھرتے ہوئے مشرق وسطیٰ، باسم بوسالی نے کہا، “طریقہ کار اور تجزیات بھر میں شفافیت کی پیشکش کرنے سے لیکر آپریشنز اور بصیرت پر مبنی فیصلوں کی زیادہ واضح تصویر پیش کرنے تک، ہم یہ یقینی بنانے میں کمپنیوں کی مدد کرنے کے ایسے تجربے اور صلاحیت کے حامل ہیں کہ وہ ان سہولیات کو اپنے اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لیے استعمال کر سکیں۔