Press ReleasesUrdu News

‫یادیا ایک بار پھر ایشیا پیسفک فیفا ورلڈ کپ ™ کا علاقائی معاون بن گیا

دوحہ، قطر، 19 نومبر 2022ء/پی آرنیوزوائر/– الیکٹرک ٹو وہیلر انڈسٹری میں مارکیٹ کے معروف برانڈ یادیا کو ایشیا پیسفک فیفا ورلڈ کپ 2022ء™ کے علاقائی معاون کے طور پر متعارف کیا گیا ہے۔

یادیا کو قطر میں اسٹیڈیم پیریمیٹر بورڈ اشتہارات کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آفیشل مارکس اور عہدوں کے حق سے بھی فائدہ ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ روس 2018™ سے لے کر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022™ تک ، یادیا نے بین الاقوامیت کا بڑھتا ہوا راستہ اختیار کیا ہے۔ دنیا بھر میں 100 ممالک اور خطوں میں فروخت ہونے والی مصنوعات کے ساتھ، یادیا بین الاقوامی سطح پر اپنی ‘چین میں تیار کردہ’ معیاری مصنوعات دکھا رہا ہے جبکہ ای بائیکس اور الیکٹرک اسکوٹرز سمیت اپنی ماحول دوست مصنوعات کے ذریعے عالمی سبز نقل و حرکت(گلوبل گرین موبلیٹی) کو فروغ دے رہا ہے۔

یادیا کے ہائی اینڈ اور اوورسیز بزنس گروپ کے صدر ژو چاؤ نے کہا کہ “ہمیں ایشیا پیسفک فیفا ورلڈ کپ 2022™ کے علاقائی معاون ہونے پر فخر ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022™ کا جوہر بھی یادیا کے ڈی این اے کا حصہ ہے – قائدانہ جذبہ ، حدود سے تجاوز کرنے کی استقامت ، اور مضبوط قوت ارادی جو آنے والے چیلنجوں کو شکست دیتی ہے۔ ہم اپنے نوجوان سامعین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور ان اقدار کو تقویت دینے کے لئے اس موقع کا فائدہ اٹھانے پر خوش ہیں جو یادیا کو چلاتے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022™ کے ذریعے یادیا خطے میں اپنے برانڈ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے گا اور یہاں کے پرجوش فٹ بال شائقین کو مشغول کرے گا۔

نک براؤن، فیفا ڈائریکٹر برائے تجارتی شراکت داری نے کہا کہ “فیفا ورلڈ کپ کے لئے فیفا کے تجارتی پروگرام میں ایک بار پھر یادیا کا خیر مقدم کرنا خوشی کی بات ہے۔ ان کے برانڈ اور مصنوعات کی توانائی، معیار اور جوش ہمارے ٹورنامنٹ اقدار اور شائقین کے ساتھ مضبوطی سے منسلک ہوتی ہے، اور ہمیں اس اہم مارکیٹ کے ساتھ مزید بھی منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔